جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا میں فراسٹ بائٹ کا خدشہ، سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

04 فروری, 2019 16:09

امریکا میں سردی کا پچاس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تاہم اب درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والی پانچ ریاستوں میں معمولات زندگی بحال ہونے کی اُمید ہے۔
اسکے باوجود طبی ماہرین نے ابھی بھی فراسٹ بائٹ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق صورت حال قدرے بہتر ہے۔ ہفتے کی سرد ترین رات گزرنے کے بعد اتوار کا دن امریکیوں پر کسی حد تک مہربان رہا۔ تاہم اب بھی طبی ماہرین کی الرٹس جاری ہیں۔ جس کے مطابق اگر 10 دس منٹ باہر کھڑے ہوئے تو فراسٹ بائٹ کا شکار ہوجائیں گے یعنی انسانی جسم کا کوئی حصہ گلنا شروع ہوجائے گا اور اسکی موت واقع ہوجائے گی۔
جن پانچ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ان میں شکاگو، ڈاکوٹا، منی سوٹا، الینوائے اور اسکانسن شامل ہیں۔ ان ریاستوں کے اکثر شہروں نے برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ تاہم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شکاگو میں موسم قدرے بہتر ہورہا ہے جہاں پارہ 8 ڈگری سنٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔ شمالی ڈاکوٹا میں درجہ حرارت منفی 17، منی سوٹا میں درجہ حرارت 1، الینوائے میں 8، وسکانسن میں 6 اور مشی گن میں 11 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
تاہم اب بھی آئیووا میں شہریوں کو گھروں سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے اور لوگوں کو گہرا سانس نہ لینے اور کم بات چیت کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top