مقبول خبریں
دنیاکے20 بہترین ریسٹورنٹس کی فہرست میں ہانگ کانگ بازی لے گیا
دنیابھرکے 20 بہترین ریسٹورنٹس کی فہرست میں ہانگ کانگ کےریسٹورنٹ نےسرِ فہرست جگہ بنالی۔
ہانگ کانگ میں 25 ہزار سے زائد کھانے پینے کے مقامات ہیں جن میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ لیکن ہانگ کانگ میں قائم ’جون انتھونی‘ نامی ریسٹورنٹ عالمی رینکنگ میں سب سے اول نمبر پر آگیا ہے۔
کھانوں کو نت نئے انداز سے پیش کرنا اس کی مقبولیت کی اہم وجہ ہے۔ نفاست اورنت نئےاندازسےکھانوں کی پریزنٹیشن ہر ایک کا دل للچادیتی ہے۔
معیاری کھانوں کے ساتھ ساتھ یہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی میں بھی دنیا بھر میں اعلیٰ مثال قائم کر چکا ہے۔ یہاں کا خوبصورت اور صاف ستھرا ماحول نہ صرف مقامی لوگوں کو بلکہ سیاحوں کو بھی خوب بھاتا ہے۔