جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا، تمام لوگ اپنی جگہ مضبوط رہیں: پرویز الہٰی

03 جون, 2023 15:13

گوجرانوالہ: چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا، پی ٹی آئی کے تمام لوگ اپنی جگہ مضبوط رہیں۔

صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالہٰی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے، اس دوران عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا، رات سے مجھے حوالات میں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کو بری ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوائیاں بھی نہیں دی جارہی ہیں، تھانے کی سب سے خراب جگہ پر مجھے رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگ اپنی جگہ مضبوط رہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top