جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ نے یوکرین کو 285 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دے دی

25 مئی, 2023 10:03

امریکہ نے بدھ کے روز یوکرین کو فضائی دفاعی نظام اور متعلقہ سازوسامان کی 285 ملین ڈالر کی فروخت کی منظوری کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کو روسی میزائل حملوں اور طیاروں سے دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافے کی فوری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ہزاروں آئی ٹی ورکرز پر پابندیاں عائد کردیں

بیان کے مطابق اس صلاحیت کو حاصل کرنے اور مؤثر طریقے سے تعینات کرنے سے یوکرین کی اپنے لوگوں کے دفاع اور اہم قومی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ 285 ملین ڈالر کی فروخت امریکی خارجہ پالیسی کے قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے فروخت کی منظوری دی، اور ڈی ایس سی اے نے کانگریس کو مطلوبہ اطلاع فراہم کی، جسے ابھی بھی لین دین پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top