جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

23 مئی, 2023 16:49

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

شیریں مزاری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہے، میں 9،10 مئی کے تشدد کی مذمت کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی گرفتاری، توہین عدالت کیس : آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری

ان کا کہنا تھا کہ دس بارہ دن کے دورران میری صحت اور بیٹی کی آزمائش رہی، میں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انڈر ٹیکنگ بھی دی ہے، ریاستی ادارے سپریم ہوتے ہیں، ریاستی عمارتوں میں جلاؤ، گھیراؤ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ترجیح میری والدہ اور میرے بچے ہیں، میری گرفتاری کے دنوں میں میری بچی ایمان پر جو کچھ گزرا اس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہوں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top