جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شاہ محمود قریشی کا بیان حلفی جمع نہ ہوسکا، رہائی معمہ بن گئی

22 مئی, 2023 12:33

اسلام آباد : تھری ایم پی او کے تحت گرفتار شاہ محمود قریشی کی جانب سے آج بھی بیان حلفی ہائیکورٹ میں جمع نہ ہو سکا، جس کے باعث رہائی نہ ہوسکی۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو بھی جیل میں ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملاقات نہیں ہوتی بیان حلفی جمع کرانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ آج ملاقات کی کوشش کریں گے اور ان سے ہدایات لیکر ہی بیان حلفی دے سکتے ہیں۔

عدالت نے تین روز قبل رہائی کیلئے شاہ محمود قریشی کو آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہ بننے  اور کسی بھی قسم کے تشدد پر اکسانے سے دور کا بیان حلفی دینے کا کہا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top