جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے: طاہر اشرفی

21 مئی, 2023 15:32

لاہور: طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے، ہماری ریڈ لائن ہمارا دین اور ہماری فوج ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا جناح ہاؤس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی سے زیادہ سیاہ دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوسکتا، لاہور تمام ادیان کا پیغام امن ہے، مسجدوں کو جلانے والے نہ جانے کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، شہدا کے مجسمے توڑے گئے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کیلئے اسی جناح ہاؤس میں عدالت لگائی جائے، جب جناح ہاؤس کو جلارہے تھے انہیں فوج اور پولیس کا حق یاد نہیں آیا، صبر کا مظاہرہ کرنے پر ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، دشمن ملک کے مقاصد کو ان لوگوں نے پورا کرکے دکھادیا، پرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی عمل ہے: آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم اور مضبوط ہوگا، فوجی تنصیبات پر حملہ ہوگا تو آرمی ایکٹ کے تحت ہی مقدمہ چلنا چاہیے، پاکستان ایک آزادو خود مختار ملک ہے، ہماری ریڈ لائن ہمارا دین اور ہماری فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مقصد تھا کہ ہماری توجہ جی 20 کانفرنس سے ہٹ جائے، چائنہ اور دوسرے ممالک بھی اجلاس میں شریک نہیں ہورہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top