جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی

19 مئی, 2023 15:34

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اظہار مسرت کیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، کابینہ نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کی منظوری اور 16 مئی کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ارکان کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ 900 کلومیٹر طویل پاک۔ایران سرحد پر سیکورٹی میں مزید بہتری پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے کم لاگت بجلی کی درآمد سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے پر کابینہ کا اظہار مسرت کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے۔ وزارتِ داخلہ اور ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد کمی کے تناسب سے کرائیوں اور اشیاء ضروریہ و خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے سے پاکستانی عازمین حج کو حج کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top