مقبول خبریں
القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس : نیب نے شیخ رشید کو بھی طلب کرلیا
اسلام آباد : القادر ٹرسٹ نیب کیس میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے اسکینڈل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا اور انہیں عمران خان سے کیس سے متعلقہ دستاویزت بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔ شیخ رشید کو 24 مئی کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس محدود نہیں، مالی فوائد کے حصول کا بھی معاملہ ہے : نیب
اس حوالے سے شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر لکھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا نوٹس بھیجا گیا۔شکر ہے نیب نے مجھے قابل سمجھا۔ عمران خان کا جوڑی دار بنایا گیا، کسی اور کا نہیں، اس پر شکر ہے۔