جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی پیشی پر سخت سیکورٹی، صحافیوں اور وکلاء پر لاٹھی چارج

12 مئی, 2023 14:34

اسلام آباد : ہائیکورٹ میں عمران خان کی اسلام آباد پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جانیوالے تمام راستے سیل کیئے گئے۔ ہائیکورٹ کے باہر، اندر اور اطراف میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیئے گئے۔

ہائیکورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ کورٹ روم سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکالا گیا۔ عمران خان کو کورٹ روم نمبر دو سے تین میں لانے کیلئے راستے میں رینجرز تعینات کی گئی۔ رینجرز اہلکاروں نے کورٹ روم کے دروازے پر موجود لوگوں کو ہٹنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی درخواست منظور، توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی روک دی گئی

100 سے زائد رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی کیلئے لائن بنائی گئی۔ پولیس نے صحافیوں کو بھی کوریج سے روک دیا۔ کمرہ عدالت نمبر دو کے باہر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ رینجرز، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کی صحافیوں اور وکلاء کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئے۔

کسی صحافی اور وکیل کو کمرہ عدالت میں جانے نہیں دیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے صحافیوں اور وکلاء پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top