جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں انتشار نہیں چاہتے، عمران خان کی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت

11 مئی, 2023 18:28

اسلام آباد: عمران خان نے اپنے سپریم کورٹ سے اپنے کارکنوں کے نام ایک اہم پیغام دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے کارکنوں کے نام سپریم کورٹ سے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملک میں انتشار نہیں چاہتے، مجھ پر 145 مقدمات بنائے گئے ہیں، یہاں میڈیا موجود ہے، پیغام دینا چاہتا ہوں، میں تو گرفتار تھا، پرتشدد مظاہروں کا ذمے دار کیسے ہوگیا؟، مجھے تو علم ہی نہیں تھا ہوا کیا ہے، معلوم ہوتا تو روکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے، کارکنان پرامن ہو جائیں، ملک میں انتشار نہیں چاہتے، ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں، سب کو کہتا ہوں سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top