جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک سابق وزیر اعظم کیساتھ بدسلوکی ہوئی ہے: صدر مملکت کا شہباز شریف کو خط

11 مئی, 2023 16:48

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔

عارف علوی نے اپنے خط میں وزیراعظم کو لکھا کہ آپ کی توجہ عمران خان کی گرفتاری کے طریقہ کار، نتائج پر مبذول کرانا چاہتا ہوں، میں اور پاکستانی عوام اس واقعے کی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے، ایک سابق وزیر اعظم کے ساتھ بدسلوکی دکھائی گئی، عمران خان ایک ایسی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جسے عوام کی بڑی حمایت حاصل ہے۔

صدرمملکت نے لکھا کہ ہائی کورٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دفتر میں زبردستی داخل ہوئے، اس دفتر میں عمران خان کی بائیو میٹرک کا عمل جاری تھا، جس انداز میں گرفتاری کی گئی اس سے عالمی برادری میں پاکستان کا تاثر داغدار ہوا، پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کا مذاق اڑانے کا موقع دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے: صدر مملکت

انہوں نے لکھا کہ اس قسم کا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، ماضی میں اس طرح کے اقساط پیش آنے کا جواز پیش کرنا انہیں آج ٹھیک نہیں بنا سکتا، ایسے مذموم اور غیر ضروری واقعات سے پہلے سے بگڑتی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، سماج میں تقسیم مزید بڑھ رہی ہے، عمران خان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد انکی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر جذباتی ہوئی، عوام کو احتجاج کا حق ہے لیکن قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top