مقبول خبریں
پشاور : پی ٹی آئی کارکنان نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر ریکارڈ ضائع اور سامان توڑ پھوڑ دیا
پشاور : تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ رات صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے سے متعلق مزید معلومات سامنے آگئی، مشتعل کارکنان نے دفتر میں داخل ہوتے ہی تمام ریکاڈ پھاڑ دیا۔
الیکشن کمیشن کے دفتر میں کھڑی 7 گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے، جبکہ دو موٹر سائیکلیں جلا دیں۔ کارکنان نے دفتر کے استعمال کے تمام کمپوٹر سمیت کانفرس روم میں لگی بڑی اسکرین کے چار ٹکرے کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی درخواست دائر
سکیورٹی پر موجود اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے کارکنان بلڈنگ کو نظر آتش کر نے سے پہلے ہی بھاگ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پرپہنچ کر مشتعل مظاہرین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق پرتشدد مظاہرے اور توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچے میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے کے بعد مزید ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔