مقبول خبریں
پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد شرپسند گرفتار، 150 پولیس اہلکار زخمی، 70 گاڑیاں تباہ
لاہور : پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ایک ہزار 650 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ مختلف شہروں سمیت لاہور میں 63، راولپنڈی 29، فیصل آباد 25، گوجرانوالہ کے 13، اٹک میں 10،سیالکوٹ میں 5 میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرے، ملک بھر میں 11 افراد جاں بحق، 64 زخمی ہوئے
پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کو توڑ پھوڑ یا نذر آتش کیا گیا۔ لاہور میں 22، راولپنڈی 18، فیصل آباد 15، گوجرانولہ 3، سیالکوٹ 5، بھکر 2، ملتان 4 اور اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کرکے گرفتار کر رہے ہیں۔ سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں۔