جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عافیہ صدیقی کی بہن کو ملاقات کیلئے 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا

08 مئی, 2023 14:55

اسلام آباد : عدالت میں بتایا گیا کہ امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستانی منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا کہ عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی ہے۔ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو اسمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر عافیہ کیس : دفتر خارجہ کی امریکا سے سفارتی محاذ پر ازسر نو کوششوں کی تجویز

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے آزاد ڈاکٹر ہونا چاہیے۔  وزارت خارجہ ڈاکٹر کی فراہمی میں مدد کرے۔

عدالت نے کہا کہ جب کبھی کوئی مسئلہ ہو درخواست دیں، اگلے دن عدالت سن لیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top