جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیپلز پارٹی، سندھ کی 90 نشستوں میں سے 67 پر کامیاب، کراچی میں بھی میدان مار لیا

08 مئی, 2023 08:54

کراچی : سندھ کی 90 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری ہوگئے، پیپلز پارٹی نے صوبے سے 67 اور کراچی سے 7 نشستیں جیت لیں۔

سندھ کی مجموعی 93 نشستوں پر انتخابات ہونے تھے، تین نشستوں پر کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ پیپلز پارٹی نے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جماعت اسلامی 9، پی ٹی آئی 4، آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت گیس میٹر رینٹ میں اضافے پر وفاق سے ناراض، نظرثانی کا مطالبہ

مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث حیدرآباد کی 2نشستوں کے نتائج روک لیئے گئے۔ 27 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

دوسری طرف کراچی کے 11 یونین کونسلز اور 15 وارڈز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 7، جماعت اسلامی 4 پی ٹی آئی 2 اور مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top