مقبول خبریں
پاراچنار میں ہائی اسکول میں فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق
پاراچنار: پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر گولیاں چلا دیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
ٹیچرز کو قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں پارہ چنار اسپتال لائی جا رہی ہیں۔
7 اساتذہ کے قتل کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔