مقبول خبریں
حکمران سامان باندھ لیں، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے: شیخ رشید
راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران سامان باندھ لیں، گاڑی چھوٹنے والی ہے، پوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پاؤں پڑتی ہے، حکمران سامان باندھ لیں، گاڑی چھوٹنے والی ہے، پوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلوں کا دباؤ اور بامعنی مذاکرات اکٹھے نہیں چل سکتے: سعد رفیق
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نگراں حکومتیں ختم ہوچکیں، 14 مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے، حکومت توہین عدالت میں نااہلی، عدم اعتمادی اور آرٹیکل 6 کے ریڈار میں آسکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہہ دیا سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پر عدم اعتماد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرکے آئین وقانون کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سب کو پابند کردیا ہے، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا۔