جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب میں صوبائی حکومت بن جائے تو جنرل الیکشن شفاف نہیں ہوسکتا: سراج الحق

20 اپریل, 2023 15:00

اسلام آباد: سراج الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صوبائی حکومت بن جائے تو جنرل الیکشن شفاف نہیں ہوسکتا، 90 دن کے نام پر ہم نے 10 سال کا مارشل لاء بھگتا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی معاشی بحران سے دوچار ہے، بحرانوں کا سب سے زیادہ منفی اثر غریب عوام پر پڑرہا ہے، ہر پارٹی کا اپنا منشور اور نظریہ ہے، ایک ہی راستہ ہے کہ شفاف الیکشن ہوں، صرف دو کھلاڑی نہیں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی سے الیکشن ہوگا، مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومت قائم ہو۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صوبائی حکومت بن جائے تو جنرل الیکشن شفاف نہیں ہوسکتا، عید کے بعد انتخابات کیلئے مشاورت کے بعد تاریخ کا تعین ہو، چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانی بھی ووٹ استعمال کرسکیں، حج پر جانے والے پاکستانیوں کو ووٹ سے محروم نہیں رکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے اکتوبر میں انتخابات کرانے کا کہا ہے: سراج الحق

ان کا کہنا تھا کہ 90 دن کے نام پر ہم نے 10 سال کا مارشل لاء بھگتا، الیکشن پر 70 ارب روپے خرچ ہوں گے، اللہ کا حکم ہے اجتماعی معاملات میں مذاکرات کرو، اللہ کا حکم ہے یکسوئی ہوجائے تو اللہ پر اعتماد کرو، مذاکرات کرنا آپشن نہیں اللہ کا حکم ہے، آئین اتفاق رائے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے، آج بھی آئین ملک کو بچا سکتا ہے، آئین کی حفاظت کرنا ملک کی حفاظت کرنا یے، دنیا کا منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1977 میں نتائج تسلیم نہیں کیے گئے اور احتجاج شروع ہو گیا، 1977 میں سعودی سفیر اور امریکی سفیر نے مذاکرات کی کوشش کی تھی، مذاکرات ناکام ہوئے تو مارشل لاء لگ گیا، 90 کی دہائی میں ن لیگ اور پی پی پی کی لڑائی سے مارشل لاء لگا، آج ہمیں اسی منظر نامے کا سامنا ہے، امریکہ ایران اور سعودی عرب اب پاکستان میں دلچسپی نہیں لے رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top