جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اگر نواز شریف کے بغیر الیکشن ہوئے تو خونی لکیر کھینچ دی جائے گی : جاوید لطیف

18 اپریل, 2023 15:44

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو باہر رکھ کر کوئی کہے کہ الیکشن ہوگا اور ان کو مانا جائے گا؟ بلکل نہیں۔ خونی لکیر کھینچ دی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ نوے دن میں الیکشن سے کوئی انکاری نہیں۔ جو حالات ہیں ان کے باوجود اگر کوئی بضد ہے تو ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری قیادت کو باہر رکھا گیا آر ٹی ایس بند کیا گیا۔ نواز شریف کو باہر رکھ کر کوئی کہے کہ الیکشن ہوگا اور ان کو مانا جائے گا؟ بلکل نہیں۔ اگر نواز شریف کے بغیر الیکشن ہوئے تو خونی لکیر کھینچ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کا چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر سپریم کورٹ پر حملے کا الزام ہے۔ اگر تین چار گملوں کا ٹوٹنا سپریم کورٹ پر حملہ ہے، تو سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور عدالتوں پر جو حملے ہوئے کیا اس کی ایف آئی آر ہوئی؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی مارشل لاء لگاتا ہے، تو اس کو کور دینے پارلیمنٹ ہے یا ساتھ والی بلڈنگ ہے؟ کیا وہ آئین توڑنے والوں کو تحفظ نہیں دیتے؟

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ادارے کے سابق سربراہ نے کس بنیاد پر دو ججز کے نام دیئے؟ جسٹس سجاد علی شاہ نے بھی جونیئر ججوں کو لگانے کیلئے زور لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد کہا جائے کہ اس ادارے کے ساتھ مسلم لیگ نے لڑائی کی!

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top