جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کچے کے ڈاکوؤں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں: جاوید لطیف

17 اپریل, 2023 17:01

اسلام آباد: جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ الیکشن نہیں کرانا چاہتی، کچے کے ڈاکوؤں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک شخص کی ضد پر الیکشن کرانے کی خواہش پوری کی جا رہی ہے، سازش یہ ہے کہ نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے: فواد چودھری

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2018 میں نواز شریف کو الیکشن سے باہرکیوں رکھا گیا تھا؟، اب 2023 میں یہ خواہش کیوں کی جارہی ہے؟، ملک کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ازخود نوٹس کیوں نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ الیکشن نہیں کرانا چاہتی، کچے کے ڈاکوؤں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top