جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کی براہ راست مذاکرات کیلئے پیشگی شرائط، حکومت کا ماننے سے انکار

17 اپریل, 2023 12:16

اسلام آباد : تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیئے بڑا چارٹر آف ڈیمانڈ رکھا ہے، پی ٹی آئی نے براہ راست مذاکرات کے لئے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق براہ راست مذاکرات کے لئے سب سے پہلے قائد حزب اختلاف کا عہدہ اور پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں کا فیصلہ واپس لینے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا کثیر الجماعتی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا

عمران خان سمیت تمام رہنماؤں اور اسیر رہنماؤں، کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے یہ مطالبات جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات میں پیش کئے۔

حکومت نے مذاکرات سے قبل کوئی بھی پیشگی مطالبہ نہ ماننے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بھی گفتگو ہوگی مذاکرات کی میز پر ہوگی۔ وفاقی حکومت نے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top