جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جماعت اسلامی کا کثیر الجماعتی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا

17 اپریل, 2023 12:03

اسلام آباد : جماعت اسلامی نے انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیئے عیدالفطر کے بعد کثیر الجماعتی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیئے کوشش جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جماعت کے امیر سراج الحق مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

اس کوشش کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے عیدالفطر کے بعد کثیر الجماعتی کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو ایک نکاتی ایجنڈا عام انتخابات پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا علم تھا، مقصد انتخابات میں فائدہ لینا تھا : ستیہ پال ملک

اس کانفرنس کے ذریعے حکومت کو اکتوبر سے قبل پی ٹی آئی کو مئی کے بعد الیکشن کے لیے رضا مند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تمام جماعتوں کے سینئر رہنماؤں سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی دو رکنی جبکہ تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top