جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سعودی عرب اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دمشق کی عرب لیگ میں واپسی

13 اپریل, 2023 11:16

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد سے ملاقات کی، جس میں عرب لیگ میں واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی اور شام کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کے طریقوں پر گفت وشنید کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے شام میں انسانی مشکلات کو حل کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مناسب ذرائع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

فریقین نے شام اور سعودی عرب کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اور حوثیوں کے درمیان 900 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا

دوران ملاقات دونوں فریقوں کے درمیان شام کے بحران کے ایسے سیاسی حل پر بات چیت کی گئی جو شام کے اتحاد، سلامتی، استحکام، عرب تشخص اور علاقائی سالمیت کو محفوظ رکھتا ہو۔ جس سے اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہوں۔

دونوں رہنماؤں نے شام کی مختلف مشکلات، انسانی بحران، شامی مہاجرین کی وطن واپسی، سیکورٹی، دہشت گردی، ریاستی اداروں کی حمایت، ملک میں بیرونی مداخلت، جامع سیاسی تصفیے، شام کی عرب لیگ میں واپسی اور عرب دنیا میں فطری کردار سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ شام کے کسی بھی وزیر خارجہ کا 10 سال بعد سعودی عرب کا دورہ ہے، جسے خطے میں امن و استحکام کے لیئے مثبت پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top