جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آشیانہ اقبال ریفرنس : شہباز شریف اور احد خان چیمہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

08 اپریل, 2023 11:29

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف اور مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ نے آشیانہ قبال ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی۔

احتساب عدالت میں دائر آشیانہ اقبال ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف، احد خان چیمہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسمبلیاں ٹوٹی نہیں، ایک خاص مقصد کیلئے توڑی گئیں: وزیر داخلہ

شہباز شریف کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ سے کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ نیب نے بے گناہ قرار دیا۔ ہمارے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں بری کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top