جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی حساس اداروں کے آفیسرز کو بدنام کرنے کی کوشش، اسلام آباد میں مقدمہ درج

07 اپریل, 2023 13:21

اسلام آباد : عمران خان کیخلاف نجی چینل پر انٹرویو دینے کے دوران حساس اداروں کے مختلف آفیسرز کو بدنام کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان، جوڈیشل کمپلیکس کیس : آئی جی آفس کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم

مقدمے کے مطابق عمران خان کا نجی چینل پر انٹرویو نشر ہوا، جس میں حساس ادارے کے آفیسر کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال ہوئے۔ حساس اداروں کے مختلف آفیسرز کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ ملزم عمران خان اپنے مذموم ارادوں کے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتا ہے۔ ان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔ ملزم نے اپنی تقاریر سے فوج مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top