جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فواد چوہدری نے ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت

07 اپریل, 2023 11:36

لاہور : فواد چوہدری کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر وکیل کی مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف لینے پر مریم نواز کے خلاف تحقیقات کے مطالبے پر فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر ایف آئی اے کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شہرام سرور نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کی تفصیلات آنے پر مریم نواز کے خلاف تحقیقات کے لئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا تھا۔ مریم نواز نے ری ٹوئٹ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کے لکھا۔

یہ بھی پڑھیں : نگراں حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی : فواد چوہدری

درخواست کے مطابق اگلے ہی روز ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو سیاسی دباؤ پر غیر قانونی طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔ ایف آئی اے کے ذریعے انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدالت ایف آئی اے کو بے بنیاد نوٹس بھجوانے کو کالعدم قرار دے۔

عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا۔ دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کروانے استدعا کی گئی۔ عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top