جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں کی وکیل میاں داؤد کیخلاف ہتک عزت کے دو مقدمات کی درخواست

05 اپریل, 2023 14:53

لاہور : مرتضیٰ نقوی اور مصطفیٰ نقوی نے الگ الگ مقدمات دائر کئے، ہتک عزت کے دونوں مقدمات میں صرف میاں داؤد ایڈووکیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے مرتضیٰ مظاہر نقوی اور مصطفیٰ مظاہر نقوی کے مقدمات پر سماعت کی۔ درخواست کے مطابق میاں داؤد ایڈووکیٹ ہمیشہ عدلیہ کیخلاف مہم چلاتا ہے۔ انہوں نے ہمارے والد کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے۔

درخواست میں لکھا گیا کہ قانون کے مطابق کسی جج کے ٹیکس معاملات پر جوڈیشل ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کسی جج کے ٹیکس معاملات پر سماعت کر ہی نہیں سکتا۔ قانون کے باوجود میاں دائود ایڈووکیٹ نے ہمارے والد کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جج مظاہر علی نقوی کے خلاف شکایت کرنے والوں سے بیان حلفی طلب

درخواست کے مطابق میاں دائود ایڈووکیٹ نے ریفرنس میں ہماری فیملی کے بارے میں بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ میاں دائود ایڈووکیٹ ہماری فیملی کیخلاف ٹوئٹر، فیس بک پر مواد شیئر کر کے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ میاں دائود ایڈووکیٹ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے سے منع کیا جائے۔ ان کیخلاف تیس تیس کروڑ کی ہرجانہ کی ڈگریاں جاری کی جائیں۔

جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داؤد کو 19 اپریل کیلئے پیشی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top