جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن 2018 کی طرح نہ ہوں، لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے : وزیر اعلیٰ سندھ

05 اپریل, 2023 14:52

خیر پور : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں، لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، الیکشن ایسے نہ ہوں کہ 2018 کی طرح سوالات اٹھیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خیرپور درازہ شریف سچل سرمست کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کل کے عدالتی فیصلے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس الیکشن نہ کرانے کی کوئی گنجائش باقی ہے؟ جس پر وزیر اعلیٰ برہم ہوگئے، الیکشن کرانا حکومتوں کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن چاہے گا، اسی وقت انتخابات ہوگا، الیکشن کمیشن نے جب کسی وجہ سے فیصلہ کیا تھا تو سوچ سمجھ کر کیا تھا۔ میرا سادہ سا سوال ہے کہ اس فیصلے سے سپریم کورٹ کے کتنے ججز متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان میں دماغ کی پختگی تاحال نہیں آئی: مراد علی شاہ

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ کئی جج اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تو کیسے عوام کو اس فیصلے پر متفق کر سکتے ہیں۔ ہم نے سپریم کورٹ میں فل کورٹ کی استدعا کی تھی۔ سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس کیس کو اہمیت نہیں دی گئی۔ وفاقی کابینہ میں اس معاملے پر کافی بحث ہوئی ہے۔ آئین میں ہر ادارے کی ذمہ داریاں بتائی گئی ہیں۔ الیکشن ضرور ہوں، لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایسے نہ ہوں کہ 2018 کی طرح سوالات اٹھیں۔ عام انتخابات شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔ اس ملک کو استحکام کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو دینے کیلئے ملٹری گریڈ اسلحے پر کچھ تحفظات ہیں کہ اس سے کچھ زیادہ نقصان نہ ہو جائے۔ کچے میں پولیس کا آپریشن چل رہا ہے۔ جو اسلحہ ڈاکوئوں کے پاس آتا ہے پہلے وہ روکنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں واقعی امن و امان کا مسئلہ ہے، اس وقت کورٹ، فل بینچ کے بجائے ہمیں اس پر توجہ رکھنی چائیے۔ سندھ حکومت مستحق افراد کو صاف ستھرے طریقے سے امداد فراہم کر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top