جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی ہوتا تو حاضری عدالت کے دروازے پر لگ جاتی : ناصر شاہ

05 اپریل, 2023 14:50

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا تو وہ آج سلاخوں کے پیچھے ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے تجزیاتی بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی۔ پاکستان میں جس نے پی ٹی وی پر حملہ کروایا، پارلیامنٹ کا تقدس پامال کیا اور پولیس پر حملہ کیا وہ آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونَلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا تو وہ آج سلاخوں کے پیچھے ہے۔ پاکستانی ٹرمپ کے تمام اداروں میں سہولت کار موجود ہیں، لیکن امریکن ٹرمپ بیچارہ سہولت کاروں سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی ضمانت خارج کرنے پر ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی، تفصیلی فیصلہ جاری

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ٹرمپ نے اپنے پیسے پر سیاست کی، جب کہ پاکستانی ٹرمپ نے سیاست میں چندے اور فلاحی پیسوں کا استعمال کیا۔ دنیا میں تین ٹرمپ پیدا ہوئے، ایک امریکا میں، عمران کی شکل میں پاکستان میں اور مو دی کی شکل میں انڈیا میں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تینوں ٹرمپس نے نفرت، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جھوٹ پر مبنی سیاست کی جس کا اختتام شروع ہے۔ امریکی ٹرمپ نے ہل اسٹیشن تڑوائی، انڈین ٹرمپ نے بابری مسجد اور پاکستانی ٹرمپ نے پی ٹی وی۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ امریکی ٹرمپ گرفتار ہوا، اس کے بعد پاکستانی ٹرمپ کی باری ہے، پھر انڈیا کے ٹرمپ کی بھی باری آئی گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top