جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی : منگھوپیر میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی، علاقہ مکینوں کا احتجاج

05 اپریل, 2023 13:23

کراچی : منگھوپیر اجتماع گاہ روڈ میر محمد گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ پولیس علاقے میں چیکنگ کے لئے آئی تھی۔ اہلکاروں نے چیکنگ کی کوشش کی تو علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی۔ مزاحمت کرنے پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق چیکنگ کے لیے جانے والے اہلکار منگھوپیر تھانے کے نہیں ہیں۔ کس یونٹ یا تھانے کی ٹیم نے چھاپہ مار تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت داخلہ کا ملک بھر میں پولیس کی سرچنگ کیلئے نیا حکم نامہ جاری

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے منگھوپیر تھانے کے باہر احتجاج کیا، جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے۔ منگھوپیر تھانے کے اہلکار سادہ لباس افراد کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے اور تین بھائیوں کو گھر سے لیا اور جانے لگے۔ سادہ لباس اہلکاروں نے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس سے باپ بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top