جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ کا فیصلہ : وزیر اعظم نے آئینی و قانونی پہلوؤں پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلئے

05 اپریل, 2023 09:17

اسلام آباد : شہباز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر آئینی و قانونی پہلوؤں پر مشاورت کریں گے۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کا پنجاب میں انتخابات کرانے کا فیصلہ مسترد کرنے کے بعد سر جوڑ لئے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج دو اہم ترین میٹنگز کریں گے۔ آئینی و قانونی پہلوؤں کیساتھ سیاسی امور پر بھی بڑی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کی بات کی گئی تھی، بائیکاٹ کی نہیں: وزیراعظم

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مختلف آپشنز کا جائزہ لینے کے لئے حکومتی آئینی و قانونی ماہرین کی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جس میں حکومتی قانونی ٹیم مختلف آپشنز پر بریفنگ دے گی۔

وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا بھی اجلاس طلب کرلیا، جو آج شام ساڑھے 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ پارلیمنٹ میں حکومتی مؤقف کو بھرپور اجاگر کرنے پر حکمت عملی پر غور ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top