جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان میں ایف سی کے زیر انتظام ڈیجیٹل لرننگ سلسلے سے ہزاروں طلباء مستفید ہونے لگے

05 اپریل, 2023 09:19

اسلام آباد : ایف سی نارتھ بلوچستان کے زیر انتظام ڈیجیٹل لرننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی سے آن لائن کلاسز براڈ کاسٹ کی جا رہی ہیں۔

ڈیجیٹل لرننگ کے تحت کلاسز میں فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور میتھس شامل ہیں۔ روزانہ 25 سو سے زائد طلباء و طالبات ان کلاسز سے مستفید ہو رہے ہیں۔

طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے ریکارڈڈ لیکچرز کا بھی فیچر شامل کیا گیا ہے۔ لیکچرز کو ریکارڈ کر کے ایف سی پبلک اسکولز اینڈ کالجز کی ویب سائٹ پر ڈالا جاتا ہے۔ دی ایجوکیشن کنسلٹینسی ٹیک براؤزر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی 40 کلو گرام کردی گئی

سوئی، لورالائی کے ایف سی پبلک اسکولز اور کالجز اس وقت فیڈرل بورڈ کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل ہیں۔ ان اداروں کے طلباء و طالبات 90 سے 98 فیصد تک فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں اسکور کر چکے ہیں۔

فیڈرل بورڈ سے بلوچستان کے 40 سکول منسلک ہیں، جن میں سے ایف سی کے 16 اسکول ٹاپ پر ہیں۔ بلوچستان کیلئے ڈیجیٹل لرننگ مستقبل کے معماروں کیلئے نویدِ صبح ثابت ہو رہی ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top