جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب، خیبر پختونخوا انتخابات کیس : مسلم لیگ ن کا چھ رکنی بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ

03 اپریل, 2023 15:17

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ 9 ججز اس فیصلے کو سن چکے ہیں، انہیں دوبارہ شامل نہیں کیا جائے، اس کیس کے لیے چھ رکنی بینچ تشکیل دیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں تحریری اعتراضات کی درخواست جمع کرائی۔ رجسٹرار نے یہ درخواست لینے سے انکار اور کہا عدالت میں جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے اٹارنی جنرل نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ فیصلہ 4/3 سے پہلے ہی آ چکا ہے۔ واضح کیا گیا ہے سپریم کورٹ اس کیس کو نہیں سن سکتی۔ یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے۔ پچھلا کیس 4/3 کے فیصلے سے واضح ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سات رکنی بینچ نے کیس کی سننا شروع کیا، پہلے یہ بینچ 9 رکنی تھا۔ جسٹس اعجازِ الحسن نے رضاکارانہ طور پر بیںچ سے علیحدگی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے : شیخ رشید

لیگی رہنماء نے کہا کہ 29 مارچ کو قاضی فائز عیسیٰ جا آرڈر پر اعتراض آیا۔ قاضی فائز عیسیٰ کے آرڈر کی ںفی کی گئی، جس سے ایک انتہائی غلط روایت ڈل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے 6 ججز نے اس آرڈر پر کوئی رائے نہیں دی۔

معاون خصوصی نے مطالبہ کیا کہ اس کیس کے لیے چھ رکنی بینچ تشکیل دیا جائے۔ تمام تر چیزیں آئین کے مطابق ہیں۔ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے۔ اعلامیہ میں درج تھا کہ حکومتی اتحاد کی تمام جماعتیں اس بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر یہ سماعت غیر قانونی ہے۔ امید ہے آئین کی فتح ہو گی۔ دو ججز اس کیس سے بغیر کچھ کہے علیحدگی اختیار کی۔ پی ٹی آئی کی گورنمنٹ غلط تشریح سے بنی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز الیکشن کیمپین کا آغاز کر چکی ہیں۔ عوام میں جانے سے نہیں گھبراتے۔ چیف جسٹس ںے کہا تھا پیر کو ںیا سورج طلوع ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top