جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر 5 اپریل تک دلائل طلب

03 اپریل, 2023 14:51

لاہور : عدالت نے درخواست گزار کو مزید تیاری کے لیے 5 اپریل تک کا وقت دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو اسکینڈلائز کرنے پر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اپیل پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز ایک بڑی جماعت کی رہنماء ہیں۔ مریم نواز نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر الزام لگایا۔ عدالتی فیصلوں پر تنقید تو کی جاسکتی ہے، مگر ججز کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا

درخواست کے مطابق اگر کسی جج کی ذات پر اعتراض ہے، اس کا فورم موجود ہے۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو لیڈ کرنا ہوتا ہے۔ مریم نواز کی تقریر سے پوری عدلیہ کے خلاف عوام میں جذبات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کی جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ مخالف وائرس پھیل چکا ہے، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ وائرس عدالت نے کنٹرول نہیں کرنا۔ وکیل نے کہا کہ وائرس تو قانون نے کنٹرول کرنا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو مزید تیاری کے لیے وقت دیتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top