جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن ممکن نہیں: وزیراعظم

02 اپریل, 2023 16:51

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں، الیکشن ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن ممکن نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطااللہ تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 90 روز کے اندر الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے: عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل کی سماعت سے متعلق آئینی، قانونی پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے کل کی سماعت پر بریفنگ دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں، الیکشن ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن ممکن نہیں، ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے، ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں ہے۔

لیگی رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا کہ سپریم کورٹ کا احترام ہے لیکن اختلافی نوٹ سے ابہام پیدا ہو گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top