جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری کو فون

01 اپریل, 2023 15:48

اسلام آباد : پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو فون کیا۔

دوران بات چیت دونوں رہنماؤں نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی اور جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے آئینی و قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا ملکی سیاسی اور آئینی امور پر مشاورت کا فیصلہ، اہم اجلاس طلب

رہنماؤں نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی مشاورت سے اہم فیصلوں پر اتفاق کیا۔ سابق صدر نے آئینی و قانونی امور پر سوچ بچار کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کی تجاویز آج کے اجلاس میں زہر بحث لائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت ملک کو کسی آئینی و قانونی بحران کا شکار کی طرف جاتے نہیں دیکھ سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top