جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کا ملکی سیاسی اور آئینی امور پر مشاورت کا فیصلہ، اہم اجلاس طلب

01 اپریل, 2023 09:29

لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت نے وزیر اعظم کو آئینی امور پر مشورہ لینے پر مجبور کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم ترین مشاورتی اجلاس آج لاہور میں ہوگا، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتحادی رہنماء موجودہ آئینی بحران سے نکلنے کی تجاویز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب، کے پی انتخابات کیس : فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد، سماعت 3 اپریل تک ملتوی

قانونی ٹیم بھی اتحادی رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے معاملات پر بریفنگ دیں گی۔ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں حکومت آئینی آپشنز پر غور کرے گی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اتحادی حکومت سپریم کورٹ سے فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ دہرائے گی۔ وفاقی حکومت اتفاق رائے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top