جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی: عمران خان

31 مارچ, 2023 18:48

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سینئر صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے، عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں، آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے پی ٹی آئی ہر آخری حد تک جائے گی، وکلا کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی، مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے، ہمارے قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو جماعتیں سازش کی مخالف ہیں ان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے، زندگی اللہ تعالی نے اس ملک کےلیے عطا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top