جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدلیہ کی تقسیم مکافات عمل ہے یا تاریخ کا انتقام؟ شازیہ مری

31 مارچ, 2023 14:28

اسلام آباد : پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ آئینی معاملات کیلئے علیحدہ آئینی عدالت کی ضرورت ہے، عدلیہ کی تقسیم مکافات عمل ہے یا تاریخ کا انتقام؟

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے۔ افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ ایک جیسے مقدمات میں انصاف کا پیمانہ مختلف رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فل بینچ تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس صاحب آپ اس فتنے کا حصہ نہ بنیں : رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا کہ ہمارا آج بھی مؤقف ہے کہ آئینی معاملات کیلئے علیحدہ آئینی عدالت کی ضرورت ہے۔ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ قوم تو پوچھتی رہے گی کہ بھٹو سے انصاف کیوں نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اعتراف کر چکے ہیں کہ بھٹو صاحب کو پھانسی غلط تھی۔ عدلیہ کی تقسیم مکافات عمل ہے یا تاریخ کا انتقام؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top