جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حسان نیازی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

31 مارچ, 2023 13:46

لاہور : عمران خان کے مشیر برائے قانونی امور حسان نیازی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں حسان نیازی کے خلاف دو مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل اور ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ!، مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

حسان نیازی کیخلاف تھانہ تھانہ ریس کورس اور شادمان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ حسان نیازی کی  ضمانت 08 اپریل تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top