جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

زبان بند رکھنے کیلئے رقم کی ادائیگی کرنے کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

31 مارچ, 2023 11:18

نیو یارک کی جیوری نے ایک فلم اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنی زبان بند رکھنے کے لیے الیکشن کے دوران رقم کی ادائیگی کرنے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کردی۔

نیویارک کے مین ہیٹن کی ایک گرینڈ جیوری نے چار افراد کے مطابق، ایک پورن اسٹار کو رقم کی خاموش ادائیگی کرنے مقدمے میں 76 سالہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار پر فرد جرم عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر 2016 کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایک فلم اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنی زبان بند رکھنے کے لیے رقم کی ادائیگی کے سلسلے ٹرمپ کے مبینہ کردار کی تفتیش کر رہا ہے، جس میں کاروبار، سیاسی اور ذاتی معاملات کا گہرا جائزہ لیا گیا۔

استغاثہ کے مرکزی گواہ ٹرمپ کے سابق فکسر مائیکل ڈی کوہین ہیں، جنہوں نے ایک خاتون پورن اسٹار ڈینیئل کو اپنی زبان بند رکھنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ ساتھ ساتھ ٹرمپ اور ان کے خاندانی کاروبار، ٹرمپ آرگنائزیشن نے تمام معاملے کو چھپانے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن نے روس کو یوکرین کو تباہ کرنے کی اجازت دی ہے: ٹرمپ

گواہ کے مطابق کمپنی کے داخلی ریکارڈ نے ادائیگیوں کو قانونی اخراجات قرار دیتے ہوئے ان کی غلط شناخت کی جس سے ادائیگیوں کے مقصد کو چھپانے میں مدد ملی۔

ٹرمپ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ ہم اس سیاسی مقدمے کا عدالت میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف الزامات کو ڈیموکریٹس کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ وہ آئندہ صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار بننے کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی موجودہ یا سابق صدر کو فوجداری الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اب فرد جرم یا سزا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی صدارتی مہم جاری رکھنے سے نہیں روک سکے گی، امریکی قانون ایسے شخص کو نہیں روکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top