جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور

30 مارچ, 2023 14:15

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، اس دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور نعرے بازی کی۔

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔ چیئرمین سینیٹ نے بل کی شق وار منظوری لی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے اختیارات کم کرنے کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی : عمران خان

بل کی منظوری کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج اور شور شرابہ کیا۔ بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی اور سینیٹر فیصل جاوید آمنے سامنے آگئے۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سینیٹر فیصل جاوید کو لائن کراس پر ہاتھ سے جھٹک دیا۔ سینیٹر زرقا اور سینیٹر عابدہ عظیم کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top