جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار دوران ڈکیتی گرفتار

28 مارچ, 2023 10:55

کراچی : شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار تھا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی مدینہ کالونی میں شہریوں نے ملزم کو لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑؑ لیا، جس کے بعد ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ کے گھر پر چھاپہ

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران تحقیقات ملزم نے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر یو سی 6 وارڈ نمبر چار سے بلدیاتی امیدوار تھا، جس نے 305 ووٹ بھی حاصل کیئے۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا اور ملزم نے اتحاد ٹاؤن اور اطراف میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top