جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں یتیم اور ضرورت مند بچوں اعلیٰ ہاسٹل کا قیام

25 مارچ, 2023 13:24

پشاور : پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں یتیم اور ضرورت مند بچوں کی مفت معیاری تعلیم کیلئے عالی شان ہاسٹل فعال کردیا گیا۔

ہاسٹل میں ضلع بھر کے 120 ضرورت مند بچے رہائش پذیر ہیں، جہاں بچوں کی تعلیم، رہائش، کھانے پینے سمیت سب کچھ مفت ہے۔ اعلیٰ معیار کے اس ہاسٹل میں بچوں کیلئے دور جدید کی تمام سہولیات میسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی سری لنکا میں شرمناک شکست کے بعد انخلاء کو 23 سال مکمل

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسی طرز کے مزید 8 ہاسٹلز رواں سال مئی تک فعال ہو جائیں گے۔ ہاسٹلز کا مقصد یہاں کے یتیم اور ضرورت مند بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی ہے۔

پاک فوج کے اس اقدام پر اہلیان شمالی وزیرستان نے جی او سی میجر جنرل نعیم اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔ اتمانزئی مشران نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top