جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان فوج اور ملک کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر ہے : کامران ٹیسوری

23 مارچ, 2023 09:52

کراچی : گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان جس ایجنڈے پر چل رہا ہے، وہ فوج کو کمزور کرنا ہے۔ کسی کو بھی سازش کا حصہ بننے نہیں دیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لاہور میں تماشا لگا کر بیٹھی ہوئی ہے۔ ان اداروں کا بھی احترام نہیں کیا جارہا ہے، جو ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں۔ عمران خان جس ایجنڈے پر چل رہا ہے، وہ فوج اور ملک کو کمزور کرنا ہے۔ ہمیں کسی کو بھی سازش کا حصہ بننے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد امن خراب کر رہے ہیں، اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا : وزیر اعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ بچت ایکسپو سینٹر کی شروعات کی ہے۔ یہ ایکسپو کامیاب ہوگی، پھر ہر دو ماہ میں عوام کے لیے اسے لگائیں گے۔ آج سے تیس روزے تک گورنر ہاؤس میں عوام کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top