مقبول خبریں
عمران خان میں دماغ کی پختگی تاحال نہیں آئی: مراد علی شاہ
کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان میں دماغ کی پختگی تاحال نہیں آئی، پی ٹی آئی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے، پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف اکسارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنقید کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں، ارکان کی بجٹ تجاویز کو زیر غور لائیں گے، ہم نے بہت مشکل حالات دیکھے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی 2سال سے کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور واقعے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے، الزام لگانے کی سیاست سندھ میں نہیں چلے گی: مراد علی شاہ
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جب نیب گرفتار کرنے آئی تو قانون کی پاسداری کی، عمران خان میں دماغ کی پختگی تاحال نہیں آئی، جب ہم یہ چیزیں سیکھ رہے تھے تب یہ کھیل رہے تھے، عمران خان چھپ جاتے، کارکنان کو آگے کردیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے، پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف اکسارہے ہیں، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا، سب نے دیکھا ہے۔