جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور واقعے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے، الزام لگانے کی سیاست سندھ میں نہیں چلے گی: مراد علی شاہ

12 مارچ, 2023 14:24

کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرنے کا رواج پی ٹی آئی نے ڈالا ہے، الزام لگانے کی سیاست سندھ میں نہیں چلے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور واقعے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے، الزام لگانے کی سیاست سندھ میں نہیں چلے گی، بھائی چارگی محبت اور برداشت کا پیغام صوفیا نے دیا، پر امن احتجاج سب کا حق ہے، اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرنے کا رواج پی ٹی آئی نے ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نے آڈیو میں حکم دیا ظل شاہ کی موت کو حادثہ قرار دیا جائے، عمران خان کا کل ریلی کا اعلان

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کی گئیں، ہم سیاسی جماعت ہیں ،الیکشن میں جائیں گے، اکتوبر میں قومی اسمبلی الیکشن کے ہونے ہیں، جب قومی اسمبلی الیکشن ہونگے تو پنجاب میں سیاسی حکومت ہوگی، ملک شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے، عدالتوں کو آئینی پیچیدگیوں کو دیکھنا چاہیے، یہ وقت ملک کو بچانے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان معاشی بحران چھوڑ کر گئے تھے، عمران خان اب معاشرتی بحران پیدا کررہے ہیں، عمران خان لوگوں کے دلوں میں نفرتیں پیدا کررہے ہیں، ہمیں ملک بچانا ہے، مشکل ترین فیصلے لیے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top