جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ نے 37 چینی اور روسی اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

03 مارچ, 2023 11:27

امریکہ نے قومی سلامتی یا خارجہ پالیسی سے متعلق تشویش کا باعث قرار دے کر 37 چینی اور روسی اداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ روس کی فوج میں تعاون، چین کی فوج کی حمایت اور میانمار اور چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت کاری یا ملوث ہونے سمیت سرگرمیوں کے لیے 37 چینی اور روسی اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے شمالی کوریا کی آمدنی کو محدود کرنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کردیں

اسسٹنٹ سیکریٹری تھیا کینڈلر نے ایک بیان میں کہا کہ جب ہم ایسے اداروں کی نشاندہی کرتے ہیں، جو امریکہ کے لیے قومی سلامتی یا خارجہ پالیسی سے متعلق تشویش کا باعث ہیں، تو ہم انہیں فہرست میں شامل کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان کے لین دین کی جانچ کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top