مقبول خبریں
پیراسیٹامول دوائی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد : سر درد اور بخار کی دوائی کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، ڈریپ نے پیراسیٹامول کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیراسیٹامول 5 سو گرام کی ایک گولی کی قیمت 2 روپے 67 مقرر کردی گئی ہے، 2 سو گولیوں کا ڈبہ 534 روپے میں فروخت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات کی کوئی قلت نہیں : ڈریپ
پیراسیٹا مول کیفین کی ایک گولی کی قیمت 3 روپے 32 پیسے کر دی گئی۔ 65/500 ملی گرام کی 100 گولیوں کی قیمت 332 روپے مقرر کردی ہے۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں درج قیمتوں کے تحت ہی دوائی فروخت ہوگی۔